پلکڑ /کیرالہ، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرالہ میں سال نو کی تقریبات کے دوران تشدد کے دو واقعات ہوئے، پہلی واقعہ میں پلکڑ میں کالج کے ایک طالب علم کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں سیاسی اعتبار سے حساس کنور میں آر ایس ایس کارکنوں کے حملے میں سی پی ایم کے تین کارکن زخمی ہو گئے۔پولیس نے آج بتایا کہ پلکڑ میں ایلاوان چیری پنچایت کے کوٹایمکڑ میں سال نو کی تقریب کے دوران صبح تین بجے ایک مخالف گروپ کے ارکان کے حملے میں 19سالہ طالب علم سجیت کی موت ہو گئی اور اس کا 16سالہ دوست زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو اسپتا ل میں بھرتی کرایا گیاہے۔پولیس نے بتایا کہ تقریب میں موجود دو گروپوں کے درمیان پہلے سے ہی رنجش تھی جس کی وجہ سے یہ تشدد ہوا۔